اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

Hafiz Basharat Anjum Arain (Centeral President) Mian Abdul Rehman Ussaf (cheif orginizer) Mian Iftikhar Hanif (President) Of Arian International Youth Forum

Head Line تا ز ہ تر ین 

.(UPDATE NEWS) لوڈ شیڈنگ کے خلاف حمایت کا اعلان..سرپرست اعلی میاں عبد الرحمان.(UPDATE.NEWS) لوگوں کو جب روز گار ملے گا تو غربت کی شرح کم ہو گی.مرکزی صدر حافظ بشارت انجم آرایئں

Saturday 5 May 2012





ٹیکسلا…مسلم لیگ نواز کو سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی خوشیاں حکومت نے چھینیں،انہیں بے روز گار کیا اور توانائی بحران سے دو چار کر دیا، حکمرانوں جواب دو5سال میں کیا کیاہے،حکومت کے خلاف مہم کے سلسلے میں پہلے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ جب تک6کروڑ ڈالر واپس نہیں آئے چین سے نہیں بیٹھیں گے ، خط ضرور لکھنا پڑے گا۔زرداری اورگیلانی صاحب کوئی ایک چیزبتادیں جوآپ نے ملک کیلئے کی ہو۔جلسے سے جذباتی انداز میں میاں نواز شریف نے کہا کہ آپ کا ملک اس وقت سنگین خطرے میں ہے،پاکستان کی سا لمیت کو بچانے کیلئے آپ کے پاس آیا ہوں،ہم میدان میں نکلے ہیں عوام کو بھی پاکستان بچانے کیلئے نکلنا ہوگا،عوام پر بھی پاکستان بچانے کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے،آپ لوگ ایک مرتبہ پھر تیاری کر لیں۔الیکشن کے لئے ٹیکسیلا آوٴں گا تو بتاوٴں گا کہ ہم نے اپنے دور میں کتنا کچھ کیا۔امریکی صدر نے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کیلئے 5 ارب ڈالر کی پیش کش کی تھی لیکن اپنی سا لمیت اور ضمیر کی کوئی قیمت نہیں ہو تی اور ہم نے امریکی صدر کی پیشکش ٹھکرا دی۔لیکن یہ حکمراں ججوں کی بحالی پرحکمران مکرگئے،ججوں کی بحالی کیلئے اس قوم کولانگ مارچ کرناپڑا،آصف زرداری کی نیت صاف نہیں تھی اسلئے راستے الگ کرلیے۔ان سے معاہدہ کرکے دیکھ لیا،ان تلوں میں تیل نہیں ہے،میرے کاغذات مستردہونادھاندلی تھی،انتخابات کاجونتیجہ آیااسے تسلیم کیا،کوئی گلاشکوہ نہیں کیا15 دن کے نوٹس پرایساجلسہ ہوسکتاہے تو30دن کے نوٹس پرکتنابڑاجلسہ ہوگا،محترمہ سے معاہدہ ہواتھاجواقتدارپرآیاوہ پاکستان کوترقی کی راہ پرگامزن کرے گا۔زرداری صاحب نے میرے اورمحترمہ کے معاہدے کی پاسداری نہیں کی،پرویزمشرف نے دھاندلی کرائی،میں نے زرداری صاحب سے گلانہیں کیا۔پاکستان کی خود مختاری کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔ 



No comments:

Post a Comment